“بنگلہ دیش نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دی: تاریخ میں پہلی بار وائٹ واش”

“بنگلہ دیش نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دے کر نئی تاریخ رقم کی”

بنگلہ دیش نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دے دی۔
بنگلہ دیش نے تاریخ میں پہلی بار پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کیا۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی ٹیم کو راولپنڈی میں تاریخی کامیابی ملی ۔
تاہم قومی ٹیم بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں ناکام رہی۔
تاریخ میں دوسری بار پاکستان کو اپنے گھر پر شکست کا سامنا کرنا پڑا یاد رہے کہ ٹیسٹ میچ کا پہلا دن بارش کے باعث منسوخ ہوا تھا اور ٹاس بھی نہیں ہو سکا تھا۔
پھر دوسرے دن پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 274 رنز بنائے جس کے جواب میں مہمان ٹیم 262 رنز بنا کر 12 رنز کے خسارے میں چلی گئی تھی۔
اس کے بعد پاکستان ٹیم نے 12 رنز کی برتری کے ساتھ اپنی دوسری اننگز آگے بڑھائی اور 172 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
اور یوں بنگلا دیش کو جیت کے لیے 185 رنز کا ہدف ملا جو کہ بنگلادیش نے4وکٹوں پرحاصل کیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں