“بارش کے پانی کی جلد نکاسی کی ہدایت: مریم نواز نے لاہور اور دیگر شہروں میں انتظامات کا حکم دے دیا”
مریم نواز کا بارش کے پانی کی جلد نکاسی یقینی بنانے کا حکم
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اربن فلڈنگ کے خدشہ کے پیش نظر متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ کر دیا۔.
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کوہ سلیمان کے علاقے رود کوہی اور فلڈ کے خطرے کے پیش نظر ڈیرہ غازی خان انتظامیہ کو بھی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔
، وزیر اعلیٰ نے بارش کے پانی کی جلد ازجلد نکاسی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔
مریم نواز نے کہا ہے کہ لاہور سمیت دیگر شہروں کے نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی جلد نکاسی کے انتظامات کیے جائیں۔
، سڑکوں اور گلیوں میں بارش کا پانی زیادہ دیر نظر نہیں آنا چاہیے۔
انہوں نے کہا ہے کہ تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
، ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122 اور دیگر ادارے ہنگامی صورتحال کے لئے تیار رہیں۔
، بارش کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے وارڈن موجود رہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں