“بجلی کی قیمتوں سے پریشانی: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا بیان”

“بجلی کی قیمتوں میں اضافہ: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی وضاحت اور تجاویز”

بجلی کی قیمتوں سے عوام پریشان ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی
اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ یہ درست ہے کہ عوام بجلی کی قیمتوں سے پریشان ہیں۔
ہمیں توانائی کے متبادل ذرائع کو اپنانا ہوگا۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ یہ درست ہے کہ عوام بجلی کی قیمتوں سے پریشان ہیں۔
بجلی کی قیمتوں سے پوری دنیا پریشان ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
آئی پی پیز کے قیام کے وقت ڈالر کی قیمت انتہائی کم تھی جبکہ تیل کی عالمی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی قیمتیں بھی مہنگی بجلی کی وجہ ہیں۔
اسپکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہمیں توانائی کے متبادل ذرائع کو اپنانا ہو گا۔
شمسی توانائی سستی بجلی کے حصول کا اہم ذریعہ ہے اور ماحول دوست توانائی کا فروغ وقت کا تقاضہ بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔
تاہم موسم سرما میں بجلی کی کھپت میں کمی کی وجہ بجلی کی پیداوار میں کمی لانا پڑتی ہے۔
سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں سپلائی کی جانے والی بجلی کی ریکوری 50 فیصد سے بھی کم ہے۔
ریکوری میں کمی کی وجہ سے بجلی کے صارفین کو دوسرں کا بوجھ بھی اٹھانا پڑتا ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی