“وزارت داخلہ کا اعتراف: ملک میں امن و امان کی صورتحال بگڑ رہی ہے”

“امن و امان کی صورتحال میں خرابی: وزارت داخلہ کی رپورٹ اور اقدامات کا جائزہ”

ملک میں امن و امان کی صورتحال بگڑ رہی ہے: وزارت داخلہ
اسلام آباد: وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی میں اعتراف کیا ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال بگڑ رہی ہے۔
قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت داخلہ نے تحریری جواب میں بتایا پُرتشدد انتہاپسندی کی روک تھام کی قومی پالیسی 2024 کا مسودہ تیار ہو چکا ہے جس کی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔
سرحد پر باڑ لگانے کا عمل جاری ہے، سنسان راستوں کی نگرانی بھی کی جا رہی ہے ۔
جب کہ سی پیک اور دیگر منصوبوں پر کام کرنے والے چینی اور غیرملکی باشندوں کے بارے میں ایس او پیزپر نظرثانی کی گئی ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق سال 2024 کی پہلی سہ ماہی میں خفیہ معلومات پر 2208 آپریشن کیے گئے ۔
جن میں 89 دہشتگرد ہلاک اور 328 کو گرفتار کیا گیا۔
سال 2020 سے 2024 کے دوران سندھ میں چینی اور جاپانی باشندوں پر 4 دہشتگرد حملے ہوئے ۔
جن میں 5 غیر ملکی اور 5 مقامی افراد جاں بحق ہوئے، بلوچستان میں چینی باشندوں پر 2 حملے ہوئے۔
جس میں 3 افراد زخمی ہوئے، خیبر پختونخوا میں بھی چینی باشندوں پر 2 حملے ہوئے۔
جس میں 2 سکیورٹی اہل کار شہید اور 17 چینی باشندے جان کی بازی ہار گئے۔
جب کہ 19 مقامی لوگ شہید ہوئے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں