“2 کھرب 56 ارب روپے کے بجلی واجبات: سرکاری ادارے اور پاور کمپنیاں دیوالیہ”
سرکاری ادارے اور پاور کمپنیاں ڈھائی ارب روپے کے دیوالیہ نکلے۔
اسلام آباد: وزارت توانائی اور توانائی ڈویژن کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کی گئی۔
دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتی اداروں کے ذمے 2 کھرب 56 ارب روپے کے بجلی واجب الادا ہیں۔
قومی اسمبلی میں پیش کی گئی دستاویزات کے مطابق وفاقی حکومت کے اداروں پر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ذمے 47 ارب 81 کروڑ روپے واجب الادا ہیں ۔
جب کہ صوبائی حکومتوں کے ماتحت اداروں کے ذمے ایک کھرب 51 کروڑ روپے بجلی کے واجبات ہیں۔
دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت لیسکو کی 6 ارب 67 کروڑ،گیپکو کی 2 ارب 82 کروڑ، فیسکو کی ایک ارب 72 کروڑ، آئیسکو کی 14 ارب 13 کروڑ، میپکو کی 2 ارب 18 کروڑ، پیسکو کی 2 ارب 22 کروڑ، حیسکو کی 5 ارب 53 کروڑ، سیپکو کی 9 ارب 13 کروڑ، کیسکو کی 2 ارب 40 کروڑ اور ٹیسکو کی 96 کروڑ روپے کی نادہندہ ہے۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت 5 بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی 33 ارب 5 کروڑ، خیبر پختونخوا حکومت پیسکو اور ٹیسکو کی 26 ارب 25 کروڑ ، سندھ حکومت حیدرآباد اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی کی 54 ارب سے زائد جب کہ بلوچستان حکومت کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کی 38 ارب 29 کروڑ روپے کی نادہندہ ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں