ڈونلڈ ٹرمپ فائرنگ کیس: مشتبہ شخص کی گرفتاری اور پس منظر کی معلومات
ٹرمپ پر فائرنگ کرنیوالا ملزم گرفتار، تفصیلات بھی سامنے آگئیں
فلوریڈا: سابق امریکی صدر اور ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر کل قاتلانہ حملے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی کوشش کرنے والے مشتبہ شخص کو مارٹن کاؤنٹی سےگرفتارکیا گیا۔
فلوریڈا پولیس کے مطابق مشتبہ شخص گالف کورس میں فائرنگ کرنے کے بعد رائفل چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا ۔
جسے بعد ازاں پولیس نے مارٹن کاؤنٹی سےگرفتارکیا جب کہ مبینہ حملہ آور فرار ہوتے ہوئے پیچھے دو بیگ، رائفل اور کیمرا چھوڑ گیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گرفتار کیے جانے والے 58 سالہ حملہ آور کا نام ریان ویسلے روتھ ہے اور وہ ایک چھوٹی تعمیراتی کمپنی کا مالک ہے۔
ریان کا کوئی فوجی پس منظر نہیں مگر وہ ماضی میں اپنی سوشل میڈیا پوسٹوں میں یوکرین کی جنگ میں حصہ لینے کی خواہش کا اظہار کرچکا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں