بجلی کی قیمت میں کمی: آئی پی پی نے وفاقی حکومت کو معاہدے پر نظرثانی کی پیشکش کر دی

بجلی کی قیمتوں میں کمی اور ڈالر سے مقامی کرنسی میں تبدیلی: آئی پی پی کی پیشکش

بجلی کی قیمت میں کمی ‘ آئی پی پی کی معاہدے پر نظرثانی کی پیشکش
عوام اور کاروباری برادری کی جانب سے غیر منصفانہ کیپسٹی پیمنٹس کو ختم کرنے کے لیے بجلی کے معاہدوں پر نظرثانی کے لیے بڑھتے ہوئے دباؤ پر ایک خود مختار پاور پروڈیوسر (آئی پی پی) نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو بجلی کی قیمت کم کرنے اور ریٹ آف ریٹرن ڈالر سے مقامی کرنسی میں منتقل کرنے کی تجاویز دینے جا رہے ہیں۔
لبرٹی پاور کی پیرنٹ کمپنی پاک ایشیا انویسٹمنٹ کے چیئرمین شہریار چشتی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دینے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔
انہوں نے پاور پلانٹس سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا حل تلاش کرنے کو بھی کہا۔
اس کے علاوہ انہوں نے حکومت کے ساتھ معاہدے پر دوبارہ بات چیت کرنے کی بھی پیشکش اور ڈالر پر مبنی کیپسٹی پیمنٹ کی ادائیگی کو مکمل طور پر مقامی کرنسی میں منتقل کرنے میں دلچپسی ظاہر کی۔
کمپنی نے ملک کے مالی بوجھ کو کم کرنے میں مدد کے لیے منافع کی شرح کم کرنے کا عندیہ بھی دیا۔
انہوں نے کہا کہ نظام کا از سر نو جائزہ لینے کی ضرورت ہے کیونکہ بجلی کی ناقابل برداشت قیمت بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کی عملداری کو متاثر کرتی ہے۔
اسی دوران کیپسٹی چارجز کا ایک اہم حصہ ایندھن کے اخراجات سے منسوب کیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں