اسلام آباد میں بجلی سبسڈی پر حکومت پنجاب کا یوٹرن: ریلیف واپس لے لیا گیا

حکومت پنجاب نے اسلام آباد میں بجلی سبسڈی واپس لے لی، دیگر پنجاب شہروں میں ریلیف برقرار

اسلام آباد میں بجلی صارفین کیلئے سبسڈی پر حکومت پنجاب کا یوٹرن
حکومت پنجاب نے ایک حیران کن اقدام اٹھاتے ہوئے ستمبر کے لیے اسلام آباد کے بجلی صارفین کو بلوں میں دیا گیا ریلیف واپس لے لیا، جس کی بہت زیادہ تشہیر کی گئی تھی۔
اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کارپوریشن ( آئیسکو) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے صارفین کے لیے حکومت پنجاب کی طرف سے بجلی کے بلوں میں 14 روپے فی یونٹ کی سبسڈی کو ختم کردیا گیا ہے۔
تاہم پنجاب کے دیگر شہروں میں صارفین 30 ستمبر 2024 تک بجلی کے بلوں میں ریلیف سے مستفید ہوتے رہیں گے۔
، آئیسکو بیان میں کہا گیا ہے کہ ریلیف پیکیج کا اعلان اگست میں دو مہینوں کے لیے کیا گیا تھا۔
آزاد کشمیر کے علاوہ، پنجاب اور وفاقی دارالحکومت میں اٹک سے جہلم تک کے اضلاع آئیسکو کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں۔
، جس میں 10 لاکھ گھریلو صارفین شامل ہیں جبکہ اسلام آباد کے 15 سب ڈویژنز میں ایک لاکھ 25 ہزار صارفین بھی شامل ہیں۔
آئیسکو کے سینیئر حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ آئندہ بلوں تبدیلی کے لیے سب ڈویژنز کو نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں