“کپاس کی پیداوار میں 60 فیصد تک کی خطرناک کمی: ٹیکسٹائل سیکٹر پر اثرات”

“سندھ اور پنجاب میں کپاس کی پیداوار میں 60 فیصد تک کی کمی: ٹیکسٹائل انڈسٹری کی تشویش”

کپاس کی پیداورا میں 60 فیصد تک کی خطرناک کمی
گزشتہ ماہ اگست میں سندھ اور پنجاب سے کپاس کی پیداوار میں 60 فیصد تک کی تشویشناک کمی نے ٹیکسٹائل سیکٹر میں تشویش پیدا کردی ہے۔
جسے غیر ملکی منڈیوں سے زرمبادلہ کی قیمت پر اپنی لنٹ کی ضروریات پوری کرنی پڑتی ہیں۔
پنجاب کی کراپ رپورٹنگ سروس (CRS) اور پاکستان کاٹن گنرز ایسوسی ایشن (PCGA) کے جاری کردہ اعداد و شمار صنعت کی مستقبل کی خریداری کی حکمت عملی میں 3 لاکھ گانٹھوں سے زیادہ کے فرق کی نشاندہی کرتے ہیں۔
پاکستان کاٹن گنرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 31 اگست تک تقریبا 12 لاکھ 26 ہزار بیلز ملک بھر کے گنرز فیکٹریوں تک پہنا، جو کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں پیدا ہونے والی 30 لاکھ 40 ہزار بیلز کے مقابلے میں 60 فیصد کی تیز کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں