کشمیر کے بغیر بھارت کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے: منیر اکرم

  1. مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین صورتحال: منیر اکرم

شمیر کے بغیر بھارت کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، منیر اکرم
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین صورتحال ہے۔
کشمیر کے بغیر بھارت کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے۔
منیر اکرم نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کی غزہ کے حوالے سے سفارشات انصاف پر مبنی ہیں۔
غزہ کی صورتحال نے مغربی دنیا کی منافقانہ پالیسی بے نقاب کردی ہے۔
اور انسانی حقوق کا شور مچانے والے ممالک کی پول کھول دی ہے۔
پاکستانی مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کیساتھ مذاکرات اور سیکورٹی معاملات پر کارروائیاں جاری رہیں گی۔
ہم چاہتے ہیں ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کی جائے اور طالبان حکومت کو باور کرانا ہے کہ یہ نہ صرف خطے بلکہ خود ان کیلئے خطرناک ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں