“معیشت صحیح سمت میں: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی تازہ ترین اپ ڈیٹس”

“معیشت صحیح سمت میں آگئی ہے: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا بیان”

معیشت صحیح سمت میں آچکی ہے، وفاقی وزیر خزانہ
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ معیشت صحیح سمت میں آچکی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرمبادلہ ذخائر بڑھ رہے ہیں۔
افراط زر کو ہم سنگل ڈیجیٹ میں لے کر آئے ہیں، منہگائی میں کمی 9.6 فیصد پر آگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں بھی بتدریج کمی آرہی ہے، معیشت صحیح سمت میں آچکی ہے۔
اس وقت چیزیں درست سمت میں جارہی ہیں، معاشی استحکام ملک کی ترقی کیلئے بہت ضروری ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ ایف بی آر کے محصولات کو آگے بڑھانا ہے، ہماری کرنسی مستحکم ہورہی ہے۔
43 فیصد سیکٹرز ایک فیصد سے کم ٹیکس دیتے ہیں، ہول سیلرز، ریٹیلرز، ڈسٹری بیوٹرز سے گزارش ہے کہ قدم آگے بڑھائیں۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم سے جو ہوسکا وہ سہولت دیں گے، ایف بی آر کی ویب سائٹ پر فارم موجود ہے۔
اسے سادہ کرکے آسان کردیا ہے، محصولات کی بنیاد پر ملک چلتے ہیں، ہول سیلرز ، ریٹیلرز ڈسٹری بیوٹرز ہماری مدد کریں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں