“مخصوص نشستوں کا فیصلہ: چیف جسٹس نے رجسٹرار سے وضاحت طلب کی”
مخصوص نشستوں کا فیصلہ ،چیف جسٹس نے رجسٹرار سے9 سوالوں کے جواب مانگ لیے
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قائز عیسیٰ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر رجسٹرار سے جواب طلب کر لیاہے ۔
چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے رجسٹرار سپریم کورٹ جزیلہ سلیم کو خط لکھتے ہوئے ۔
مخصوص نشستوں کے اکثریتی فیصلے پر14 ستمبر کی وضاحت سے متعلق 9 سوالوں کے جواب مانگ لئے ہیں ۔
چیف جسٹس نے سوال کیا کہ الیکشن کمیشن اور تحریک انصاف نے وضاحت کی درخواست کب دائر کی؟
، تحریک انصاف اور الیکشن کمیشن کی درخواستیں پریکٹس پروسیجر کمیٹی میں کیوں نہیں بھیجی گئی؟
متفرق درخواستیں کاز لسٹ کے بغیر کیسے سماعت کیلئے مقرر کیں؟
کیا رجسٹرار آفس نے متعلقہ فریقین اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کیا؟
کس کمرہ عدالت یا چیمبر میں درخواستوں کو سنا گیا؟
درخواستوں پر فیصلہ سنانے کیلئے کاز لسٹ کیوں جاری نہیں کی گئی؟
آرڈر کو سنانے کیلئے کمرہ عدالت میں فکس کیوں نہ کیا گیا؟
اوریجنل فائل اور آرڈر سپریم کورٹ رجسٹرار میں جمع ہوئے بغیر آرڈر کیسے اپلوڈ ہوا؟
آرڈر کو سپریم کورٹ ویب سائٹس پر اپلوڈ کرنے کا آرڈر کس نے کیا؟ ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں