رانا ثنا اللہ نے کہا: مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتوں کا نتیجہ مثبت رہا
مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتیں بے نتیجہ نہیں نکلیں: رانا ثنااللہ
اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے مولانا فضل الرحمان سے ہونے والی ملاقاتوں کو نتیجہ خیز قرار دیا ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتیں بے نتیجہ نہیں نکلیں بلکہ نتیجہ خیز ہیں۔
مولانا اور بلاول بھٹو نے مشاورت کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تو جمہوریت کے لیے اچھا ہے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نے کہا کہ مشاورت کا دائرہ وسیع کرنے کی بات سیاسی نظام کے لیے بہتر ہے۔
یہ بے نتیجہ یا ہارجیت والی بات نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج اجلاس غیر معینہ مدت کےلیے ملتوی ہوجائے گا ۔
تاکہ مشاورت کا عمل مکمل ہو، چار دن سے جو کمیٹی کا اجلاس ہوا وہ اتفاق رائے کے لیے ہی تھا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں