“وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مہنگائی کا بوجھ آہستہ آہستہ کم ہو رہا ہے”

“مہنگائی کا بوجھ کم کرنے کی حکمت عملی: وزیر اعظم شہباز شریف کی حالیہ تقریر”

مہنگائی کا بوجھ آہستہ آہستہ کم ہو رہا ہے، وزیر اعظم
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی کا بوجھ آہستہ آہستہ کم ہو رہا ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سرکلر ڈیبٹ کو کم کرنا ہے اور محصولات کوکنٹرول میں لے کر آنا ہے۔
اخراجات میں مزید کمی لانی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ اسمگلنگ کےخاتمے کےلیےدن رات محنت کررہےہیں۔
محصولات کی مد میں بدعنوانی کاخاتمہ کرناہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کےلیےاقدامات کررہےہیں۔
اہداف کےحصول پرتوجہ مرکوزکررکھی ہے۔ مہنگائی کا بوجھ آہستہ آہستہ کم ہورہاہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہماراملک معدنی وسائل سے مالا مال ہے۔
معیشت میں استحکام اور بہتری لانی ہے۔
رائٹ سائزنگ اور ڈاؤن سائزنگ کےساتھ گردشی قرضےکم کرنےہیں۔
سفر مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں