بھارت کا ایک اور MiG-29 لڑاکا طیارہ راجستھان میں گر کر تباہ ہو گیا۔

“راجستھان میں MiG-29 طیارہ حادثہ، کورٹ آف انکوائری کا حکم”

بھارت کا ایک اور MiG-29 لڑاکا طیارہ راجستھان میں گر کر تباہ ہو گیا۔
راجستھان کے باڑمیر کے قریب ایک MiG-29 لڑاکا طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا۔
پائلٹ حادثے کا شکار طیارے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔ اور کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔
ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) نے اپنے ایکس پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ کورٹ آف انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔
راجستھان کے علاقے باڑمیر کے پولیس سپرنٹنڈنٹ نریندر مینا نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی )کو بتایا کہ طیارہ آج رات باڑمیر میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
یہ واقعہ ایک آبادی والے علاقے سے دور پیش آیا دشوار گزار علاقے کی وجہ سے فائر ٹینڈرز جائے حادثہ تک نہیں پہنچ سکے ۔
واضح رہے کہ 4 جون کو انڈین ایئر فورس( آئی اے ایف)کا سخوئی 30لڑاکا طیارہ ناسک میں نپھڈ تحصیل کے شیر سگاؤں گاؤں کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا۔
پائلٹ اور کو پائلٹ دونوں بحفاظت باہر نکل گئے تھےحادثے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی جسے بجھا دیا گیا تھا۔
جیٹ کے کچھ حصے 500 میٹر کے دائرے میں بکھرے ہوئے تھے۔
انڈین ایئر فورس( آئی اے ایف) اور ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کے سیکورٹی اور تکنیکی ونگ کی ٹیموں نے جائے حادثہ کا دورہ کیا تھا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں