مودی حکومت میں بھارت کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے۔
اقتدار کی آخری دہائی میں مودی حکومت کئی بار بدعنوانی میں ملوث رہی ہے۔
گزشتہ سال 4 دسمبر کو مودی حکومت نے مہاراشٹر کے مالوان قلعہ میں چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمے کی نقاب کشائی کی تھی۔
لیکن اسے مالوان قلعہ میں نہیں لگایا گیا تھا۔
شیواجی کی 35 فٹ اونچی لوہے کی مورتی 9 ماہ بعد گر گئی۔
اپوزیشن جماعتوں نے ریاستی حکومت پر کام کے معیار پر توجہ نہ دینے کا الزام لگایا۔
اپوزیشن رہنماؤں نے کہا کہ مودی کی جانب سے ناقص اور ناکارہ مواد کے استعمال کے باعث شیواجی کا مجسمہ منہدم ہوا ہے۔
اس مجسمے کو بنانے اور نصب کرنے کے عوض میں مودی اور اس کے کارندوں نے کروڑوں روپے ہتھیائے۔
سابق وزیر جینت پاٹل نے کہا کہ ریاستی حکومت مجسمے کے گرنے کی ذمہ دار ہے، کیونکہ اس نے مناسب دیکھ بھال نہیں کی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ مہاراشٹر حکومت صرف نئے ٹینڈر جاری کرتی ہے۔
کمیشن قبول کرتی ہے اور اسی کے مطابق ٹھیکے دیتی ہے جو کے کرپشن کو فروغ دے رہی ہے، ۔
شیو سینا (یو بی ٹی) کے ایم ایل اے ویبھو نائک نے بھی کام کے مبینہ خراب معیار کے لیے ریاستی حکومت پر تنقید کی۔