چیف جسٹس کا پیغام: ملک کو استحکام کی ضرورت ہے
ملک کو استحکام کی ضرورت ہے، چیف جسٹس
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا ہے کہ ملک کو استحکام کی ضرورت ہے۔
تنازعات ہوتے ہیں لیکن یہ نہیں کہ اداروں پر حملہ کر دیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان ایک ہفتے میں باقی ٹربیونلز کا قیام یقینی بنائے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان میں پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل سے متعلق الیکشن کمیشن کی اپیل پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی۔
سماعت کے آغاز پر سلمان اکرم راجا کے وکیل حامد خان کی جانب سے چیف جسٹس پر اعتراض کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مائی لارڈ ہم نے ایک درخواست دینی ہے
جس پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آپ سنئیر وکیل ہیں اور ہمارے لیے قابل احترام ہے پہلے آڈر پڑھنے دیں۔
سلمان اکرم راجہ نے چیف جسٹس پر اعتراض کر دیا جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے خود کو علیحدہ کرنا ہے تو کر لیں۔
ابھی اٹارنی جنرل گزشتہ سماعت کا حکمنامہ پڑھیں۔
اس دوران حامد خان نے کہا کہ ہمیں آپ کے کیس سننے پر اعتراض ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ آپ براہِ مہربانی اپنی نشست پر بیٹھے رہیں۔
، آپ کو بعد میں سنیں گے، حامد خان کمرہ عدالت سے چلے گئے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں