“آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت پاک فوج کور کمانڈرز کانفرنس کی تفصیلات”
پاک فوج کے ہر فرد کی وفاداری ملک اور فوج سے ہے، کور کمانڈرز کانفرنس
آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کی کانفرنس میں فورم نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ فوج ایک منظم ادارہ ہے۔
سب کی وفاداری ملک اور افواج پاکستان کے ساتھ ہے اور کوئی بھی احتساب سے خالی نہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔
جس میں شرکاءِ کانفرنس کی شہداء کے ایصال و ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
فورم نے پاکستان کے امن و استحکام کیلئے شہداء افواجِ پاکستان، دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاکستانی شہریوں کی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں لازوال قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت کیا۔
جبکہ خطے کی صورتحال، قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور بڑھتے ہوئے خطرات کے جواب میں آپریشنل حکمت عملی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
فورم نے ملک میں، خصوصاََ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں سرگرم ملک دشمن قوتوں، منفی اور تخریبی عناصر اور ان کے پاکستان مخالف اندرونی اور بیرونی سہو لت کاروں کی سر گرمیوں اور اس کے تدارک کے لئے اٹھائے جانے والے متعدد اقدامات پر بھی غور کیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں