اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی کو بند کرنے کی سفارش کردی
پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی کو بند کرنے کی سفارش
اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی کو بند کرنے کی سفارش کردی گئی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی کے لئے 65 کروڑ روپے سے زیادہ کی منظوری دے دی ۔
جب کہ ادارے کو بند کرنے کی بھی سفارش کردی گئی۔ای سی سی نے گیس فراہمی آرڈر کو تبدیل کرنے کی بھی منظوری دے دی۔
گھریلو، صنعتی اور کمرشل کنکشنز کو ترجیحی بنیادوں پر گیس فراہم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی کی آخری ترجحح میں شامل کردیا گیا۔
پی سی سی سی کے ملازمین کی تنخواہ اور پینشن کی ادائیگی کے لئے 65 کروڑ 60 لاکھ روپے کی رقم منظوری کرلی۔
اعلامیہ کے مطابق کمیٹی نے پی سی سی سی کے بندش کا معاملہ وفاقی کابینہ کو رائٹ سائزنگ کے لئے بھجوا دیا۔
گلگت چترال 48 کلو میٹر منصوبہ کے لئے سول ورکس خریداری سمری کا جائزہ لیا۔
کمیٹی نے سول ورک خریداری پبلک پروکیورمنٹ رول 5 کے تحت جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں