پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی ضمانت: 30 ہزار روپے مچلکوں کے عوض فوری رہا کرنے کا فیصلہ
پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی ضمانت منظور، فوری رہا کرنے کا حکم
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے گرفتار ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے تمام مقدمات میں پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت 30،30 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے۔
پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا۔
ضمانت کی درخواستوں پر سماعت انسداد دِہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذولقرنین نے کی۔
پراسیکیوٹر نے موقف اختیارکیا کہ ایم این اے احمد چٹھہ مقدمے میں نامزد ہیں۔
مقدمے میں جو دفعات لگائی گئی ہیں ان کی سزا کم سے کم 3 سال ہے ضمانت منظور نہ کی جائے۔
جج ابو الحسنات محمد ذولقرنین نے استفسار کیا کہ شیر افضل مروت ، احمد چٹھہ اور دیگر اراکین قومی اسمبلی سے کچھ برآمد ہوا ہے جس پر پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ کچھ برآمد نہیں ہوا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں