پی ٹی آئی کی صفوں میں پاور کی جنگ: خواجہ آصف کا بڑا انکشاف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی میں اقتدار کی کشمکش پر روشنی ڈالی

پی ٹی آئی کی صفوں میں پاور کی جنگ چل رہی، خواجہ آصف
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کیمپ میں اقتدار کی کشمکش جاری ہے۔
وفاقی وزیر خواجہ آصف نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے قائدین بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ہی رکھنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور بانی پی ٹی آئی کی جگہ لینا چاہ رہے ہیں۔
پی ٹی آئی کی صفوں میں پاور کی جنگ چل رہی، پی ٹی آئی کے قول و فعل میں تضاد پایا جاتا۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور جلسوں میں مولا جٹ بن جاتے ہیں۔
اور دیواروں کے پیچھے کوئی اور بات کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر خواجہ آصف نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقاتوں کا کوئی گواہ سامنے نہیں آیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں