پنجاب پولیس کے اہلکاروں پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال کی پابندی کا نوٹیفیکیشن
پولیس پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو استعمال کرنے پر پابندی
پنجاب پولیس کے جوان جو ڈیوٹی سرانجام دینے کی بجائے ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔
، ان سب کے لئے آئی جی پنجاب کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی۔
وزیر اعلیٰ ہاؤس کی ہدایات پر پنجاب پولیس پر ٹک ٹاک ، فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو استعمال کرنے پر پابندی لگا دی گئی۔
جبکہ پولیس یونیفارم میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ویڈیوز اپ لوڈ نہ کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔
پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ یونیفارم میں ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
نوٹیفیکشن کے مطابق پنجاب پولیس کے افسران اور اہلکاروں کی بڑی تعداد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کر رہی ہے ۔
جس پر اب پابندی ہوگی جبکہ پنجاب پولیس کے افسران اور خواتین اہلکاروں کی سوشل میڈیا پر ویڈیوز بھی آئے روز وائرل ہو رہی تھیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں