خواجہ آصف نے کہا: آئین کی روشنی میں قانون سازی اور میثاق جمہوریت کی اہمیت
آئین ہمیں اجازت دیتا ہے کہ قانون سازی کریں، خواجہ آصف
قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آئین ہمیں اجازت دیتا ہے کہ قانون سازی کریں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 2006 میں نوازشریف اوربے نظیربھٹو شہید نے میثاق جمہوریت پر دستخط کیا۔
آئین ہمیں اجازت دیتا ہے کہ ہم قانون سازی کریں۔ آئین کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری ذمے داری ہے کہ پارلیمنٹ کو آئین کے مطابق طاقت ور رکھیں۔
پارلیمنٹ کی سربلندی کے لیے کام کرنا ہمارا حق ہے۔ میثاقِ جمہوریت کو مشعلِ راہ بنا کر آگے بڑھا جائے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پچھلے دو چار دنوں میں آئینی ترمیم کا ایک ڈرافٹ سیاسی جماعتوں کے درمیان زیر بحث رہا۔
جب اس ڈاکومنٹ پر مکمل اتفاق رائے آ جائے گا تو ایوان میں پیش کیا جائے گا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں