“خواجہ آصف کا الزام: رؤف حسن مذاکرات اور این آر او کی منتیں کر رہے ہیں”

“وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ رؤف حسن این آر او مانگ رہے ہیں اور مذاکرات کی درخواست کر رہے ہیں”

رؤف حسن منتیں کررہے ہیں کہ مذاکرات کریں، خواجہ آصف
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما رؤف حسن این آر او مانگ رہے ہیں اور منتیں کررہے ہیں کہ مذاکرات کریں۔
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ ہمیں طعنہ دیا گیا کہ ہم این آر او مانگتے ہیں۔
جب کہ پی ٹی آئی کے رہنما رؤف حسن این آر او مانگ رہے ہیں اور منتیں کررہے ہیں کہ مذاکرات کریں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جب تک احتساب نہیں ہوگا کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے۔
، پی ٹی آئی والے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔
جب کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ فوج کے ساتھ مذاکرات کرنے ہیں اور جیل سے کہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کریں۔
وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ یہ لوگ باربار کہتے ہیں ہمارے اتحاد کے سربراہ محمود اچکزئی ہیں۔
محمود اچکزئی سے پوچھتا ہوں، کیا اسٹیبلشمنٹ سے وہ مذاکرات کریں گے؟،
محمود اچکزئی کا کیا مؤقف ہوگا میں ان کی رائے لینا چاہتا ہوں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں