عمران خان نے پارٹی کو سڑکوں پر آنے کی تیاری کرنے کی ہدایت دی، آزادی کی تحریک کا اعلان
پارٹی تیار رہے جلد سڑکوں پر آنے کا اعلان کریں گے، عمران خان
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ پوری پارٹی تیار رہے جلد سڑکوں پر آنے کا اعلان کریں گے۔
پوری قوم سے کہتا ہوں آزادی بچانے کے لیے اسٹریٹ موومنٹ کے لیے نکلنا ہوگا۔
ہماری تحریک جمہوریت کے لیے جہاد ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسپیشل جج ہمایوں دلاور کی وجہ سے میں اور بشریٰ بی بی آج جیل میں ہیں۔
ہمارے خلاف جو بھی جج فیصلہ کرتا ہے اسے یہ نوازتے ہیں، ہمایوں دلاور کو اربوں روپے مالیت کی زمین تحفے میں دے دی گئی۔
کے پی اینٹی کرپشن کے پاس اس کے سارے ثبوت موجود ہیں، اب ایف آئی اے نے کے پی اینٹی کرپشن پر کیس کر دیا ہے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ محسن نقوی نے سب سے زیادہ ظلم ہم پر کیا، ظل شاہ کو پولیس نے تشدد کرکے قتل کیا۔
لاش سڑک پر پھینکی اور ایف آئی آر میرے خلاف کاٹی، ہم پر ظلم کرنے کے عوض محسن نقوی کو وزیر داخلہ اور پی سی بی کا چیئرمین بنایا گیا۔
قاضی فائز عیسیٰ نے ہمارے اوپر مظالم کرنے والوں کو تحفظ دیا ۔
قاضی فائز عیسیٰ نےہم سے ہمارا انتخابی نشان چھینا اور ہماری انسانی حقوق کی پٹیشنز نہیں سنیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں