“شاہ محمود قریشی پی ٹی آئی اور 8 ستمبر کے جلسے پر اہم بیان”

“شاہ محمود قریشی: پی ٹی آئی اور آکسفورڈ یونیورسٹی کا الیکشن، ملک کی عزت”

ن لیگ کو جرات کا مظاہرہ کرنا ہو گا، اس سے ملک کی عزت بڑھے گی، شاہ محمود قریشی
سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ 8 ستمبر کا جلسہ پی ٹی آئی کا حق ہے۔
اس میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے، تحریک انصاف کے بانی کا آکسفورڈ یونیورسٹی کے انتخابات میں حصہ لینا ملک کے لیے فخر کی بات ہے۔
سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لاہور میں جیل ٹرائل کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ مانیں یا نہ مانیں، پاکستان تحریک انصاف اس ملک کی حقیقت ہے۔
پی ٹی آئی سے بات کیے بغیر ملک میں استحکام نہیں آسکتا بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) اور پی ٹی آئی مائنس نہیں ہوسکتی۔
آج تک مائنس کے جتنے فارمولے لائے گئے سب ناکام ہوئے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے رہنماء کا کہنا تھا کہ بھٹو کبھی پیپلز پارٹی سے مائنس ہوا نا نواز شریف ن لیگ سے مائنس ہوسکا ہے۔
بانی پی ٹی آئی بھی مائنس نہیں ہوسکتے۔مائنس پی ٹی آئی کی بات کرنے والوں کی عقل پرحیرانی ہوتی ہے۔
آج آپ کے دوست ممالک کو کیا پیغام دے رہے ہیں اس کو سمجھیں اور اس مسئلہ کا حل تلاش کریں۔
سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اپنی گفتگو میں مزید کہنا تھا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) آکسفورڈ یونیورسٹی کا الیکشن لڑ رہے ہیں۔
یہ پاکستان کے لیے عزت کی بات ہےآکسفورڈ الیکشن کے خلاف بولنے والے تنگ نظری کا مظاہرہ کر رہے ہیں اسےسیاسی وابستگی سے ہٹ کردیکھنا چاہیئے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں