“سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے کا ترمیمی بل: وزیر قانون کی جانب سے موخر کرنے کی تجویز”
سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے کا ترمیمی بل تاخیر کا شکار
قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے کا ترمیمی بل موخر کرنے کی تجویز وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں پیش کر دی۔
اس بل کو متعارف کرانے کا مقصد سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد 17 سے بڑھا کر 23 کرنا ہے۔
مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی دانیال چوہدری نے بل پیش کرنے کی اجازت کی تحریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب آخری مرتبہ یہ بل متعارف ہوا تھا اس وقت آبادی 16 کروڑ تھی۔
سپریم کورٹ میں پینڈنگ کیسز 54 ہزار سے زیادہ ہیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ بل پرائیویٹ ممبرکے طورپرپیش نہیں ہوسکتا۔
ججزکی تعداد بڑھنا صرف حکومت کی صوابدید ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے کا ترمیمی بل مؤخرکردیا ۔
جبکہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بل مؤخر کرنے کی تجویز دی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں