“سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ”

“سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تفصیل اور تازہ ترین اپ ڈیٹس”

سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد میں اضافہ
سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات میں مزید اضافہ ہوگیا، تعداد 60 ہزار 508 ہوگئی۔
سپریم کورٹ میں 16 سے 31 اگست تک کے زیر التوا مقدمات کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔
گزشتہ پندرہ روز کے دوران سپریم کورٹ میں 861 مقدمات کا اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق زیر التوا سول مقدمات کی تعداد 33 ہزار 269 ہے ۔
جبکہ فوجداری کی 10 ہزار335 اپیلیں زیر التوا ہیں۔ 28 از خود نوٹسز، 264 نظرثانی درخواستیں۔
، انسانی حقوق سیل کی ایک سو چونتیس جبکہ تین ہزار 361 جیل پیٹیشنز بھی زیر التوا ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں