توشہ خانہ تحائف: قیمتوں کا تخمینہ لگانے کے لیے نجی تخمینہ کاروں سے بولیاں طلب
توشہ خانہ میں موصول تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ
اسلام آباد:کابینہ ڈویژن نے توشہ خانہ میں موصول تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
کابینہ ڈویژن نے توشہ خانہ میں موصول تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگانے کے لیے 30ستمبر تک نجی تخمینہ کاروں سے بولیاں طلب کر لی ہیں۔
بولیاں 30 ستمبر کو ہی کھولی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق توشہ خانہ میں موصول مختلف کیٹیگریز کے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جائے گا۔
زیورات، گھڑیاں اور کارپٹس سمیت دیگر موصول تحائف کی قدر معلوم کی جائے گی۔
کابینہ ڈویژن کامیاب تخمینہ کاروں کے ساتھ معاہدہ کرے گی، کامیاب اپریزرز کو تحائف کے تخمینوں کیلئے چارجز ادا کیے جائیں گے۔
اور چارجز کی ادائیگی کیلئے بھی فارمولہ وضع کر دیا گیا ہے۔
سرکاری پالیسی کے مطابق ہر ملنے والے تحفے کے متعلق حکومت کو مطلع کرنا اور اسے توشہ خانے میں جمع کرانا لازمی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں