“یو اے ای کی ایمنسٹی اسکیم: 1 ستمبر سے 31 اکتوبر تک پاکستانیوں کے لیے توسیعی دفتری اوقات کی سہولت”
یو اے ای حکومت کا یکم ستمبر سے 31 اکتوبر تک ایمنسٹی اسکیم کا اعلان
متحدہ عرب امارات کی حکومت نے یکم ستمبر سے 31 اکتوبر تک ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کیا ہے۔
پاکستانی سفارت خانہ اور قونصلیٹ جنرل کمیونٹی کی مدد کے لیے پرعزم ہیں۔
قونصل جنرل آف پاکستان نے پاکستانی کمیونٹی کو خصوصی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔
کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی شہری اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ یو اے ای حکومت کی ایمنسٹی اسکیم سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔
سفارت خانے اور قونصلیٹ جنرل نے توسیعی دفتری اوقات اور آؤٹ پاس کی سہولت سمیت مختلف اقدامات کئے ہیں۔
توسیعی دفتری اوقات کے تحت قومی شناختی کارڈز ، پاسپورٹ سیکشنز اور تصدیق کی خدمات اکتوبر 2024 کے آخر تک ہفتہ کے روز کھلی رہیں گی۔
تاکہ ان درخواست دہندگان کو ایڈجسٹ کیا جا سکے جنہیں اپنے دستاویزات کی تجدید، اپ ڈیٹ یا توثیق کرنے کی ضرورت ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں