“یوٹیلیٹی اسٹور ملازمین کی ہڑتال ختم، حکومت اور ملازمین کے درمیان کامیاب مذاکرات”
مذاکرات کامیاب؛ یوٹیلیٹی سٹور ملازمین کی ہڑتال ختم
اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔
یوٹیلیٹی سٹور ملازمین اور حکومت کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد یوٹیلیٹی سٹور ملازمین نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
جبکہ حکومت نے اس حوالے سے یقین دہانی بھی کرادی ہے۔
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے عہدیدار راجہ مسکین نے یوٹیلیٹی سٹورز بند نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
راجہ مسکین نے بتایا کہ حکومت نے کہا ہے کہ 7 ارب رمضان ریلیف اور 50 ارب کی سبسڈی بھی دی جائے گی ۔
جب کہ ادارے کو بہتر بنانے کے لئے یونین سے مل کر قانون سازی کی جائے گی۔
، وفاقی وزیر رانا تنویر نے ہمیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں