آزادی کی جنگ میں قربانیاں دینا پڑتی ہیں، غلامی قبول نہیں کروں گا”عمران خان

آزادی کی جنگ میں قربانیاں دینا پڑتی ہیں:عمران خان

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگومیں کہا ہے کہ جب آزادی کی جنگ ہوتی ہے تو قربانیاں دینا پڑتی ہیں۔
میں جیل میں ہوں یہ کوئی قربانی نہیں، غلامی کسی صورت قبول نہیں کرونگا، جمہوریت کا قتل عام ہو رہا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ میں جان کی قربانی کے لیے بھی تیار ہوں کسی کی غلامی قبول نہیں کروں گا، یہ مکمل طور پر قوم کو غلام بنانے جا رہے ہیں۔
سپیکر کی مرضی کے بغیر پارلیمنٹ سے لوگوں کو کیسے اٹھایا جا سکتا تھا۔
، آج جو ہمارے ساتھ ہو رہا ہے کل ان کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے، پارلیمنٹ لاجز کا مجھے معلوم نہیں ۔
لیکن پار لیمنٹ سے آج تک کسی کو نہیں اٹھایا گیا۔ بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس میں سزا ہونے والی تھی باجوہ نے اس کو بچایا۔
شہباز شریف پر منی لانڈرنگ کاکیس ثابت ہو چکا تھا۔
منی لانڈرنگ کے کیس کے علاوہ شہباز شریف نواز شریف اور اسحاق ڈار پر تمام کیسز پرانے تھے،۔
رانا ثنا اللہ پر اے این ایف نے کیس بنایا اسکا سربراہ میجر جنرل ہے۔
میں نے اے این ایف کے سربراہ کو بلایا اس نے کابینہ کو بریفنگ دی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں