بانی پی ٹی آئی اسرائیلی سیاسی برانڈ ہیں – رانا ثناء اللہ کا دعویٰ

رانا ثناء اللہ کا بیان: بانی پی ٹی آئی اور اسرائیل کے تعلقات

رانا ثناء اللہ نے بانی پی ٹی آئی کو اسرائیلی سیاسی برانڈ قرار دے دیا۔
وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے بانی پی ٹی آئی کو اسرائیلی سیاسی برانڈ قرار دیا۔
رانا ثناء اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل ٹائمز کے آرٹیکل کے انکشافات سے 9 مئی کے حملوں کی منصوبہ بندی اور وجوہات مزید واضح ہو گئی ہیں۔
اور ثابت ہوا کہ فارن فنڈنگ اور سماجی خدمت ایک پلاننگ کا حصہ تھی۔
ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اس سب کا مقصد پاکستان کی اسلامی و نظریاتی سوچ اور خارجہ پالیسی بدلنا تھا۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو اقتدار سے نکالنے کی پوری کہانی مضمون پڑھ کر سمجھ آجاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب کھل گیا کہ اسرائیل نے بانی پی ٹی آئی جیسے مہرے کے حق میں بیان کیوں دیا۔
اور امریکی کانگریس سے قرارداد کیوں منظور ہوئی؟ تانے بانے سامنے آ گئے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں