“بجلی کی طلب میں کمی: کمپنیوں کا 7.2 ارب روپے واپس کرنے کا فیصلہ”
بجلی کمپنیاں 7.2 ارب روپے واپس کرنے کی خواہاں
بجلی کی طلب میں بڑی کمی کے باعث نجی بجلی کمپنیوں نے منفی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ ( ایف سی اے) کی مد میں 57 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست دی ہے۔
تاکہ صارفین کو پچھلے مہینے زائد چارج کیے گئے 7.2 ارب روپے واپس کیے جاسکیں۔
یہ لگاتار دوسرا مہینہ ہوگا جب ایف سی اے منفی رہی ، جس کی بنیادی وجوہات میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے یکم جولائی سے 30 جون 2025 تک بنیادی ٹیرف میں 20 فیصد اضافے کے ذریعے ایندھن کے مستحکم الاؤنسز کی منظوری ہے۔
گزشتہ ماہ کے دوران بجلی کی کل فراہمی کا تقریباً 79 فیصد گھریلو ایندھن کے ذریعے فراہم کیا گیا۔
جس کی پیداواری لاگت صفر تھی۔پچھلے مہینے، ریگولیٹر نے جولائی میں کھپت کے لیے 37 پیسے فی یونٹ منفی ایف سی اے ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی تھی۔
تاہم، ایف سی اے صرف ایک ماہ کے لیے ہے،۔
اس لیے نیپرا کی منظوری سے 37 پیسے ریلیف کو 57 پیسے سے بدل دیا جائے گا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں