بجلی کی قیمت میں کمی: آئی پی پی لیبر پاور ڈھرکی لیمیٹڈ کی پیشرفت
بجلی کی قیمت میں کمی کیلئےپاکستان کاپہلا آئی پی پی تیار
پاکستان کی پہلی آئی پی پی لیبر پاور ڈھرکی لیمیٹڈ نے رضاکارانہ طور پر بجلی کی قیمت میں کمی کیلئے رضا مندی ظاہر کر دی ہے ۔
جبکہ پاک ایشیا انویسٹمنٹ کے سی ای او شہریار چشتی نے کہا کہ صارفین کو کیسے بجلی سستی دی جاسکتی ہے اس پر کام کرنا ہوگا ۔
آئی پی پیز کے تحت ہم سب کو بھی صارفین کو سہولت دینا ہوگی۔
پاک ایشیا انویسٹمنٹ کےسی ای اوشہریارچشتی نے کہا کہ سستی خام گیس ملنے سے ہم سستی بجلی بنا کر صارفین کو دے سکتے ہیں۔
حکومت گیس ڈویلپمنٹ سر چارج ہٹا دے تو بھی بجلی سستی ہو جائے گی۔
مہنگی بجلی میں گیس ڈویلپمنٹ سرچارج کابھی بڑاحصہ ہے،۔
پاور سیکٹرکو ڈی ریگولیٹ کرنےکی ضرورت ہے،مہنگی ترین بجلی میں بڑا ایشو قرضے اور بجلی کی طلب کم ہونے کا ہے۔
بجلی کی قیمت میں ایک بڑاحصہ توحکومتی ٹیکسز کا ہے۔
شہریارچشتی نے کہا کہ آئی پی پیز کے معاملے میں پورے نظام کوری وزٹ کرنے کی ضرورت ہے۔
اگربجلی کی قیمت صارفین افورڈ ہی نہیں کر سکے گا ،توبجلی بنانےوالی کمپنیاں بھی نہیں چل پائیں گی۔
کیپسٹی چارجز میں بڑا حصہ فیول کاسٹ کا ہوتا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں