چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کو رہا کر دیا گیا

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کی رہائی کا معاملہ

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان کو رہا کر دیا گیا
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) بیرسٹر گوہر خان کو رہا کر دیا گیا ۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا اور بعدازاں تھانہ کوہسار منتقل کر دیا گیا تھا۔
منگل کو اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ بیرسٹر گوہر کو رہا کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ بیرسٹر گوہر کے خلاف تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج تھا ۔
تاہم انہیں مقدمے سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے جس کے بعد ان کے رہائی عمل میں آئی۔
پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کرتے ہوئے چیئرمین بیرسٹر گوہر کو گرفتار کیا تھا۔
وفاقی پولیس نے حال ہی میں بنائے گئے پرامن اجتماع قانون کے تحت پی ٹی آئی کی جانب سے سنگجانی جلسہ کی شرائط کی خلاف ورزی پر استغاثہ تیار کیا تھا جس میں بیرسٹر گوہر کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں