187 ارب روپے کے 12 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری: سی ٹی ڈبلیو پی کا اجلاس

سی ڈی ڈبلیو پی نے 187 ارب کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

187 ارب روپے لاگت کے 12 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
سی ٹی ڈبلیو پی نے ملک میں 187 ارب روپے کی لاگت کے 12 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔اس حوالے سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گی۔اجلاس کے اعلامیے کے مطابق سی ٹی ڈبلیو پی نے 19 ارب لاگت کے 6 ترقیاتی منصوبے منظور کر لیے اور 168 ارب روپےلاگت کے 6 منصوبوں کی منظوری کیلئے ایکنیک کو سفارش کر دی گئی۔اعلامیے کے مطابق یہ ترقیاتی منصوبے صنعت، تجارت، فزیکل پلاننگ اور ہاؤسنگ سے متعلق ہیں جبکہ ٹرانسپورٹ، مواصلات اورآبی وسائل سے متعلق منصوبے بھی شامل ہیں۔اجلاس میں 5089 ملین روپے لاگت کا میرپور میں بینظیر بھٹو میڈیکل کالج منصوبہ منظور کیا گیا جبکہ پمز اسلام آباد میں 6632 ملین لاگت کا ایمرجنسی سینٹر کے قیام کا منصوبہ منظور کیا گیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں