“تعلیم کے نظام میں جدت: احسن اقبال کا مؤقف اور اقدامات”
تعلیم کے نظام میں جدت لانا وقت کی ضرورت ہے، احسن اقبال
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ تعلیم کے نظام میں جدت لانا وقت کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے تعلیمی ٹاسک فورس کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسکولوں سے باہر بچوں سمیت تعلیمی شعبے میں درپیش چیلنجز سے نمٹنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
تعلیمی شعبے کی ترقی اور تعلیم سے متعلق منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تعلیمی نصاب میں جدت اور مزید اصلاحات لانے کی ضرورت ہے۔
ایجوکیشن انڈیکس رپورٹ الارمنگ ہے کہ ہمیں اب ہنگامی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صحت اور تعلیم ایسے شعبے ہیں جن میں بہتری کےلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔
تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے، اسکولوں میں سہولیات کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی تربیت بھی ضروری ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ تمام پارٹنرز ہمارا ساتھ دینے کے لئے تیار ہیں۔
تعلیم اور صحت دونوں شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں