“دنیا کی پہلی نیوکلیئر گھڑی: تھوریم کے ایٹمی مرکزے کی مدد سے”
سائنسدانوں نے دنیا کی پہلی نیوکلیئر گھڑی متعارف کروا دی
یہ وقت پیما آلہ تھوریم کے ایٹمی مرکزے سے بنایا گیا ہے۔
اگرچہ یہ ابھی تک معیاری ایٹمی گھڑیوں سے زیادہ درست نہیں ہے۔
تاہم یہ ایک حیرت انگیز ایجاد ضرور ہے۔نیوکلیئرگھڑی سے کیا مراد ہے؟
یہ ایک ایسا آلہ ہے جو وقت کے گزرنے کو ایٹم کے مرکزے سے خارج ہونے والے نہایت معمولی سگنلز کے ذریعے ناپتا ہے۔
جے آئی ایل اے (JILA) کی ٹیم، جس کی قیادت نیشنل انسٹیٹیوٹ آف اسٹینڈرڈز اینڈ ٹیکنالوجی (NIST) کے سائنسدان کر رہے ہیں۔
نے اس گھڑی کا اعلان کیا ہے اور اس کی تفصیلات جریدہ نیچرمیں شائع کیں ہیں۔
نِسٹ اور جے آئی ایل اے کے ماہر طبیعات جون یی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سوچیں کہ ایک گھڑی ایسی ہو جو اربوں سال تک چلنے کے باوجود ایک سیکنڈ کا بھی فرق نہ کرے۔
اگرچہ ہم ابھی وہاں تک نہیں پہنچے، لیکن یہ تحقیق ہمیں اس سطح کی درستگی کے قریب لا رہی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں