“سعودی عرب نے ریکوڈک منصوبے میں 15 فیصد شیئرز خریدنے کی پیشکش کردی”

“سعودی عرب کی ریکوڈک منصوبے میں 15 فیصد سرمایہ کاری: کابینہ کمیٹی کا جائزہ اور مذاکرات”

سعودی عرب کی ریکوڈک میں 15 فیصد سرمایہ کاری کی پیشکش
ایس آئی ایف سی کی بدولت سعودی عرب نے منارا منرلز کے ذریعے ریکوڈک منصوبے میں 15 فیصد شیئرز خریدنے کی پیشکش کی ہے۔
سعودی عرب نے ریکوڈک مائننگ پروجیکٹ کے ارد گرد سڑک کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے گرانٹ دینے کی پیشکش بھی کی ہے۔
ایس آئی ایف سی نے پیشکش کے ڈھانچے کی منظوری دے دی ہے۔
لیکن حتمی فیصلہ کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی لین دین کے سپرد کر دیا گیا ہےکابینہ کمیٹی کے تحت قائم کی گئی مذاکراتی کمیٹی قیمتوں کی دریافت کا جائزہ لے گی۔
اور معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے منارا منرلز سے رابطہ کرے گی۔
ریکوڈک منصوبے کی 50 فیصد ملکیت بیرک گولڈ، 25 فیصد وفاقی حکومت کے تین اداروں اور باقی 25 فیصد بلوچستان کی ہے۔
بیرک گولڈ منصوبے کی فزیبلٹی اسٹڈی دسمبر 2024ء تک مکمل ہو گی اور پہلی پیداوار 2028ء تک متوقع ہے۔
پاکستان جون 2025ء تک سعودی عرب سے کان کنی اور زراعت میں 5 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کی توقع رکھتا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں