سپریم کورٹ کے اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہوں گے: بلاول بھٹو

سپریم کورٹ کے نئے چیف جسٹس منصور علی شاہ: بلاول بھٹو کا تبصرہ

سپریم کورٹ کے اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہوں گے، بلاول بھٹو
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہوں گے۔
، سپریم کورٹ کے معزز ججز کو متنازع بنانے کی کوشش نہیں ہونی چاہیے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’موجودہ چیف جسٹس اور آنے والے چیف جسٹس دونوں معزز ہیں۔
سپریم کورٹ کے معزز ججز کو متنازع بنانے کی کوشش نہیں ہونی چاہیے۔‘
انہوں نے کہا کہ ایک تجویز ہے کہ چیف جسٹس کی تعیناتی کا پروسیجر دوبارہ وزیر اعظم کے پاس آئے۔
چاہتے ہیں ایسی آئینی ترمیم نہ ہو جس پر کوئی کل اعتراض اٹھائے۔
ان کا کہنا تھا کہ عدالتی اصلاحات پاکستان کے لیے ضروری ہے اس پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔
ہم نے تو خواہش ظاہر کی کہ اپوزیشن کے ان پٹ سے ہم آئینی ترمیم منظور کرائیں ۔
جبکہ عام آدمی کو جلد انصاف ملے یہ ہم پارلیمان نمائندوں کی بھی ذمہ داری ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں