سیل اور ڈسکاونٹ کے گُمراہ کُن اعلانات: صارفین کے حقوق کا تحفظ
سیل اورڈسکاونٹ کے گُمراہ کُن اعلانات پرمختلف برانڈز کو نوٹس
سیل اور ڈسکاونٹ کے گُمراہ کُن اعلانات پر کمیٹیشن کیشن نے نوٹس لیتے ہوئے مختلف برانڈز کو نوٹس جاری کردیا۔
کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی ) نےمختلف رٹیلز اسٹورز کی جانب سے “سیزن کی اختتامی سیل” کے نام پر ڈسکا ونٹ کے نام پر گُمراہ کُن اشتہرات اور اعلانات پر بیس مختلف برانڈز کو نوٹس جاری کردئے ہیں۔
کمیشن نے ڈسکاونٹ کے مبہم اعلانات اور سیل آفرز پر وضاحت طلب کر لی ہے۔
کمپٹیشن کمیشن نےروالپنڈی اور اسلام آباد کے جڑواں شہروں میں مختلف ماکیٹوں کا سروے کیا۔
سروے کے دوران مشاہدہ کیا گیا کہ مختلف برانڈز کی جانب سے اپنی مصنوعات کی اینڈ سیزن سیل پر ایک متاثر کن شرح جیسے کہ’ پچاس فیصد تک ڈسکاونٹ‘ اور تیس فیصد تک‘ کے اعلانات آویزاں کر رکھے ہیں۔
ایسے اشہارات اور اعلانات،ایڈورٹائزنگ کی ایک ایسی سرگرمی ہے۔
جس میں ایک کمپنی اپنی پراڈکٹ کی ناقابل یقین حد تک کم قیمت کی تشہیر کرتی ہے۔
جس کا مقصد صارفین کو راغب کر کے، لیکن اصل میں تشہیر کردہ اشیاء کے بجائے اپنی کمتر یا متبادل سٹاک کا خاتمہ ہوتا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں