شوگر ملز کے قرضوں کی ادائیگی میں توسیع

“پاکستان میں شوگر ملز کے قرضوں کی ادائیگی میں توسیع کی درخواست: کیا ہوگا؟”

شوگر مل ایسوسی ایشن نے قرضوں کی ادائیگی میں 31 دسمبر تک توسیع کا مطالبہ کر دیا۔
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے قرض کی ادائیگی میں 31 دسمبر تک توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے گورنر اسٹیٹ بینک کو خط لکھ دیا گیا ہے۔
جس میں شوگر ملوں کے قرضوں کی ادائیگی میں 31 دسمبر تک توسیع کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق شوگر ملز 3 ماہ میں 12 ماہ کی چینی تیار کرتی ہیں۔
ملز کو گنے کی ترسیل کے 15 دن کے اندر کاشتکاروں کو ادائیگیاں کرنا ہوتی ہیں۔
30 ستمبر 2024 تک 200 ارب روپے کے بقایا جات کلیئر کرنا ممکن نہیں۔
مراسلے میں لکھا گیا کہ انڈسٹری کو اضافی چینی برآمد کرنے کی اجازت سے بقایا جات کی ادائیگی ممکن ہوگی ۔
فالتو اسٹاک کی وجہ سے آئندہ کرشنگ سیزن شروع کرنا مشکل ہوگا۔
شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے سے مسائل کم ہوں گے جس سے کاشتکاروں اور صارفین کو فائدہ پہنچے گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں