شہزادی کیٹ مڈلٹن کی کیموتھراپی مکمل – کینسر سے صحت یابی کی خوشخبری
برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے اپنے کینسر کے علاج سے متعلق بڑا اعلان کر دیا
برطانیہ کے شہزادہ ولیم کی اہلیہ شہزادی کیٹ مڈلٹن نے کینسر کیخلاف جنگ میں ’ کیموتھراپی‘ کا اعلاج مکمل ہونے کی خوشخبری اپنے چاہنے والوں کو سنا دی ہے ۔
ویلز کی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی کیموتھراپی کے علاج کو مکمل کر لیا ہے ۔
اور اب وہ کینسر سے محفوظ رہنے پر توجہ مرکوز کر رہی ہیں۔
کیٹ مڈلٹن نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے ساتھ لکھا کہ “گرمیوں کے اختتام پر، میں آپ کو بتا نہیں سکتی ۔
کیموتھراپی کے علاج کو مکمل کر کے کتنی راحت محسوس ہو رہی ہے،”
انہوں نے گزشتہ نو ماہ کو اپنے خاندان کے لیے “انتہائی مشکل” قرار دیا اور اس سنگین بیماری کے ساتھ آنے والی اچانک اور گہری تبدیلیوں کا اعتراف کیا۔
شہزادی آف ویلز نے مارچ میں پہلی بار اپنے کینسر کی تشخیص کا انکشاف کیا، اور بتایا کہ انہوں نے فروری کے آخر میں کیموتھراپی شروع کی۔
شہزادی کیٹ مڈلٹن کو کینسر کا مرض لاحق ہونے کا علم ان کی جنوری میں پیٹ کی سرجری کے دوران ہوا جس کے بعد احتیاطی طور پر کیمو تھراپی کا فیصلہ کیا گیا ۔
شہزادی نے کہا کہ “جو لوگ اپنے کینسر کے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہیں –
میں آپ کے ساتھ ہوں، ساتھ ساتھ، ہاتھ میں ہاتھ ڈالے۔
اندھیرے سے روشنی آتی ہے، لہذا اس روشنی کو چمکنے دو۔”
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں