علی امین کو حکومتی ادارے کی طرف سے مدعو کیا گیا – سلمان اکرم راجہ

علی امین کی ملاقات اور ناروا سلوک کی تردید – سلمان اکرم راجہ کا بیان

علی امین کو حکومتی ادارے کی طرف سے مدعو کیا گیا، ناروا سلوک نہیں ہوا، سلمان اکرم راجہ
سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ سیاسی سطح پر ہمیں اسٹیبلشمنٹ کی پشت پناہی نہیں چاہیے۔
پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات ہوئی ہے۔
انہیں پیر کو حکومتی ادارے کی طرف سے مدعو کیا گیا تھا اور امن وامان کی صورتحال پر بلایا گیا تھا۔
وہ اپنی مرضی سے گئے تھے، ایک مخصوص جگہ پر ملاقات طویل ہوگئی تھی۔
ایسا نہیں ہے کہ وہ اغوا ہو گئے تھے اور ان سے کوئی ناروا سلوک بھی نہیں ہوا ۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پولیس کے پارلیمنٹ میں زبردستی داخل ہونے کو حملہ ہی کہوں گا۔
گزشتہ روز جو ہوا اس میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں