عمان نے دس روزہ مفت ویزہ سروس متعارف کرادی

عمان میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے مفت ویزہ سروس

عمان نے دس روزہ مفت ویزہ سروس متعارف کرا دی
مسقط: عرب ممالک کے خوبصورت ترین ملک سلطنتِ عمان نے ویزہ پالیسی کو نرم کرتے ہوئے سیاحوں کے لیے اپنی سرحدیں کھول دی۔
عرب میڈیا کے مطابق عمان نے غیرملکیوں کے لیے رہائشی قوانین اور قواعد میں غیر معمولی ترمیم کی ہے ۔
جس کا اعلان انسپکٹر جنرل آف پولیس اینڈ کسٹمز، لیفٹیننٹ جنرل حسن بن محسن الشوراقی نے کیا۔
میڈیا سے گفتگو میں حسن بن محسن الشوراقی نے بتایا کہ سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں خوش آمدید کہنے کے لیے 10 روزہ مفت ویزہ سروس متعارف کرا رہے ہیں۔
ان کے بقول یہ ویزہ سروس بحری جہازوں کے مسافروں اور عملے کے ارکان کے لیے ہوگا۔
اور ٹورسٹ شپ ایجنٹ کی درخواست پر جاری کیا جائے گا۔
10 روزہ مفت سیاحتی ویزے کا اندراج 30 دن کے اندر اندر کرانا ضروری ہوگا۔
غیر ملکیوں کے رہائشی قانون کے ایگزیکٹو قواعد کے شقوں میں ترمیم سیاحت کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے کی گئی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں