“ملکی معیشت میں خواتین کا کردار انتہائی اہم ہے، وزیراعظم شہباز شریف”

“وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی معیشت میں خواتین کے کردار پر زور دیا”

ملکی معیشت میں خواتین کا کردار انتہائی اہم ہے، وزیراعظم
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں خواتین کا کردار انتہائی اہم ہے۔
محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (SMEDA) کی سٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وزیراعظم کو ملک میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی ترقی کے حوالے سے حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو مزید منافع بخش بنانے کے لیے ان کی استعداد کار میں اضافے کے لیے اقدامات لینے کی ہدایت دی۔
انہوں نے کہا کہ ایس سیم ای کا شعبہ قومی ترقی کا انجن ہے، ۔
چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی برآمدات کو توسیع دینا ملکی معیشت کے لیے نا گزیر ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں