“پارلیمنٹ کی مضبوطی پر خواجہ آصف کا پیغام: سب کو مل کر کام کرنا ہوگا”
پارلیمنٹ کی مضبوطی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، خواجہ آصف
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی مضبوطی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ حملے میں کسی ایک شخص نے حمایت نہیں کی۔
ہمیں ایوان نے جس کام کے لیے بھیجا ہے وہ کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس ہاؤس کا تقدس بحال کیا جائے۔
پارلیمنٹ میں پیش آئے واقعے کی سب نے مذمت کی، کمیٹی میں مجھے مکے مارے گئے یہ ہوا وہ ہوا کی باتیں شروع ہوگئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی میں اس قسم کی باتیں شروع ہوئیں تو وہاں بھی احتجاج کیا، کمیٹی میں ایک لمبی داستان سنائی گئی۔
ہمیں بھی پارلیمنٹ لاجز سے اٹھایا گیا تھا، اس کی کسی نے مذمت نہیں کی تھی، کمیٹی ہاؤس کے تحفظ کے لیے بنائی گئی تھی۔
خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی مضبوطی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، پارٹی کو بتا دیا اس کمیٹی کا حصہ نہیں رہنا چاہتا۔
نواز شریف کی اہلیہ کا انتقال ہوا، بات کرانے کے لیے درخواست کی، نواز شریف کی اہلیہ کے انتقال پر بھی سیاست کی گئی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں