پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے ٹکٹ کی فروخت آج سے شروع

ٹیسٹ میچوں کے ٹکٹ: قیمتیں اور فروخت کی تاریخیں

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے ٹکٹ کی فروخت کب شروع ہوگی؟
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے آن لائن ٹکٹ آج شام سے فروخت ہوں گے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے آن لائن ٹکٹس کی فروخت آج شام سے شروع ہوگی۔
اس کے علاوہ فزیکل ٹکٹوں کی فروخت چار اکتوبر سے شروع ہوگی۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ سات اکتوبر سے اور دوسرا ٹیسٹ پندرہ اکتوبر سے ملتان میں کھیلا جائے گا ۔
جبکہ تیسرا ٹیسٹ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلا جان ہے۔
میچ کے مقامات کے باہر باکس آفسز ٹیسٹ میچوں سے ایک دن پہلے کام کریں گے۔
شائقین کی دلچسپی کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں زیادہ نہیں رکھی گئی ہیں۔
جبکہ تینوں ٹیسٹ میچوں کے پہلے دن مخصوص انکلوژرز میں داخلہ مفت ہوگا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں