“پاکستان میں فلائٹ آپریشن شروع کرنے کے لئے نئی ایئرلائنز تیار”

“پاکستان میں نئی ایئرلائنز کی آمد: فلائٹ آپریشن شروع کرنے کے لئے تیار”

پاکستان میں فلائٹ آپریشن شروع کرنے کے لئے نئی ایئرلائنز تیار
کراچی: پاکستان میں فلائٹ آپریشن شروع کرنے کے لئے نئی ایئرلائنز تیار ہوگئیں۔
پاکستان میں نئی ایئرلائنز نے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کے لئے سی اے اے سے لائسنس و اجازت نامے کے لیے رجوع کرلیا ہے۔
متعدد نئی ایئرلائنز ملک کے مختلف شہروں کے لئے آپریشن شروع کرنے پر غور کررہی ہیں۔
جیٹ گرین، کیو ایئرویز اور گو گرین ایئر کے نام سے نئی مقامی ایئرلائنز نے سی اے اے سے لائسنس و اجازت نامے کے لیے رابطے کیے ہیں۔
کیو ایوی ایشن اور لبرٹی ایئر کے نام سے نئی ایئرلائنز کے لیے سی اے اے سے لائسنس حاصل کرنے کے لئے رابطہ کیا گیا ہے۔
ایئر انڈس نے بھی دوبارہ فلائٹ آپریشن شروع کرنے کے لیے سی اے اے سے رابطہ کیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں